ممبئی…بالی ووڈ فلم پتی پتنی اور وہ 2 کی شوٹنگ کے دوران سیٹ پر ہنگامہ برپا ہوگیا، عملے اور مقامی افراد میں جھگڑا اس حد تک بڑھ گیا کہ ہاتھا پائی شروع ہوگئی۔بھارتی میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ تین افراد فلم کے عملے کے ایک رکن کو تشدد کا نشانہ بنا رہے ہیں، جبکہ دوسری ویڈیوز میں مزید افراد لڑائی میں کود پڑتے ہیں اور ماحول مزید کشیدہ ہوجاتا ہے۔رپورٹس کے مطابق جس شخص پر تشدد کیا گیا، وہ ممکنہ طور پر فلم کا ڈائریکٹر ہے تاہم اس کی سرکاری تصدیق نہیں ہوسکی۔ جھگڑے کے دوران کچھ لوگ بیچ بچا کرتے بھی دکھائی دیے لیکن بالآخر شوٹنگ روکنا پڑی۔اسی دوران ایک اور ویڈیو نے بھی مداحوں کو چونکا دیا جس میں اداکارہ سارہ علی خان اورآیوشمان کھرانہ کار کے اندر تلخ کلامی کرتے نظر آتے ہیں، تاہم بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ یہ منظر غالبا فلم کا ایک سین تھا۔اس فلم کے ڈائریکٹر مدثر عزیز ہیں جو اس سے قبل ہیپی بھاگ جائے گی اور کھیل کھیل میں جیسی ہٹ فلمیں بنا چکے ہیں، مگر تازہ ہنگامہ خیز واقعے پر انہوں نے تاحال کوئی بیان جاری نہیں کیا۔
پتی پتنی اور وہ 2 کی شوٹنگ میدانِ جنگ بن گئی، ویڈیوز وائرل
13