نیویارک…آسکر ایوارڈ یافتہ ہالی ووڈ اسٹار اینی ہتھاوے نئی فلم”دی ڈیول ویئرز پرادا ٹوکی شوٹنگ کے دوران ایک حادثے کا شکار ہوگئیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ شوٹنگ سیٹ پر سیڑھیوں سے بری طرح گر گئیں جس کے بعد ان کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔ تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ان کا پاں مڑ گیا ہے اور وہ زمین پر گری ہوئی ہیں۔حادثے کے فوری بعد اینی ہتھاوے نے اٹھ کر کہا: میں ٹھیک ہوں!تاہم مداح اب بھی یہ سوچ کر پریشان ہیں کہ یہ حقیقت تھی یا فلم کی اسکرپٹ کا حصہ۔سوشل میڈیا پر ہزاروں مداح اداکارہ کی خیریت دریافت کر رہے ہیں اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کر رہے ہیں۔یاد رہے کہ اینی ہتھاوے کو ہالی ووڈ واک آف فیم اسٹار کا اعزاز بھی حاصل ہے اور وہ دنیا بھر میں اپنی شاندار اداکاری کے باعث جانی جاتی ہیں۔
ہالی ووڈ اسٹار اینی ہتھاوے سیڑھیوں سے گر کر زخمی تصاویر نے مداحوں کو تشویش میں ڈال دیا
13