ممبئی: …انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی تاریخ کا سب سے متنازع لمحہ 17 سال بعد پھر سرخیوں میں آگیا۔ ہربھجن سنگھ کی جانب سے ساتھی کرکٹر سری سانتھ کو تھپڑ مارنے کی ان دیکھی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔2008 میں ہونے والے اس واقعے کی اصل فوٹیج آئی پی ایل کے بانی اور سابق چیئرمین للت مودی نے پہلی بار جاری کی۔ بیونڈ 23 کرکٹ پوڈ کاسٹ پر سابق آسٹریلوی کپتان مائیکل کلارک سے گفتگو کے دوران للت مودی نے یہ غیر ترمیم شدہ کلپ شیئر کیا۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ میچ ختم ہونے کے بعد جب تمام کھلاڑی ایک دوسرے سے ہاتھ ملا رہے تھے، اس دوران اچانک ہربھجن سنگھ نے سری سانتھ کو تھپڑ رسید کر دیا۔للت مودی کے مطابق اس واقعے کے بعد دونوں کھلاڑیوں کو طلب کیا گیا اور ہربھجن سنگھ پر آٹھ میچز کی پابندی لگائی گئی تھی۔
آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکینڈل پھر زندہ! ہربھجن سنگھ کا سری سانتھ کو تھپڑ مارنے کا ان دیکھی ویڈیو 17 سال بعد وائرل
14