ترکیہ…ترکیہ نے اپنا آٹھواں مقامی ساختہ جنگی بحری جہاز “ایچل” ایجین سمندر میں تعینات کر دیا۔ یہ جہاز 113 میٹر لمبا اور 3,200 ٹن وزنی ہے، جو گیس ٹربائن اور ڈیزل انجن کے امتزاج سے 29 ناٹ سے زائد رفتار حاصل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ایچل دو ہفتوں تک مسلسل سمندر میں گشت کر سکتا ہے اور 10 ٹن وزنی ہیلی کاپٹر یا بغیر پائلٹ فضائی گاڑیاں (ڈرونز) لے جانے کی اہلیت رکھتا ہے۔یہ جنگی جہاز مکمل طور پر جدید ہتھیاروں سے لیس ہے، جن میں مقامی سطح پر تیار کردہ اینٹی شپ میزائل، فضائی دفاعی نظام، عمودی لانچ سسٹم اور 76 ملی میٹر کی توپ شامل ہیں، جب کہ جدید ریڈار اور الیکٹرانک وارفیئر ٹیکنالوجی بھی اس کا حصہ ہے۔ایچل کی تیاری میں 200 ترک کمپنیوں نے حصہ لیا، اور اس میں استعمال ہونے والے 70 فیصد سے زائد پرزے مقامی طور پر تیار کیے گئے ہیں۔
ترکیہ نے اپنا آٹھواں ملکی ساختہ جنگی بحری جہاز ایچل سمندر میں اتار دیا
38