آذربائیجان…آذربائیجان میں اقوامِ متحدہ کے ماحولیاتی کنونشن (UNFCCC) کے نوجوانوں کے ادارے YOUNGO کے تحت پہلی مقامی کانفرنس آف یوتھ (LCOY2025) منعقد ہوئی، جس کا مقصد مقامی سطح پر نوجوانوں کی ماحولیاتی سرگرمیوں کو فروغ دینا اور بین الاقوامی اجلاسوں کے لیے تجاویز مرتب کرنا ہے۔دو روزہ کانفرنس میں 150 سے زائد نوجوان ماحولیاتی رہنما، سرکاری و بین الاقوامی اداروں کے نمائندے اور ماہرین شریک ہیں۔ تقریب کا انعقادEkoSfera سوشل-اکالوجی سینٹر نے باکو اسٹیٹ یونیورسٹی اور سی بریز ریزورٹ کے اشتراک سے کیا۔افتتاحی تقریب میں BSU کے ریکٹر، اقوامِ متحدہ کے نمائندے، COP29 کے ماحولیاتی سفیروں اور دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔ مباحثوں میں نوجوانوں کی عالمی ماحولیاتی تحریک میں شمولیت پر زور دیا گیا۔دوسرے روز آذربائیجان یوتھ کلائمیٹ ڈیکلریشن منظور کی جائے گی اور شرکا کی ماحولیاتی حکام سے ملاقاتیں ہوں گی۔ کانفرنس نوجوانوں کے ماحولیاتی علم اور عملی صلاحیتوں میں اضافے کا ذریعہ بنے گی۔
آذربائیجان میں اقوامِ متحدہ کے تحت پہلی مقامی نوجوانوں کی ماحولیاتی کانفرنس کا انعقاد
32