10
کراچی… عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتیں آج بھی اپنی بلند ترین سطح پر جمی رہیں۔رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونا بغیر کسی تبدیلی کے 3 ہزار 540 ڈالر کی نئی بلند سطح پر مستحکم رہا۔عالمی قیمتوں میں استحکام کے بعد مقامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمتیں برقرار رہیں۔ فی تولہ سونا 3 لاکھ 76 ہزار 700 روپے کی بلند ترین سطح پر جبکہ دس گرام سونا 3 لاکھ 22 ہزار 959 روپے پر مستحکم رہا۔