آذربائیجان…آذربائیجان کے وزیرِ خزانہ ساہل بابایوف نے ایشیائی ترقیاتی بینک (ADB) کے بورڈ آف ایگزیکٹو ڈائریکٹرز کی رکن ریچل تھامسن کی قیادت میں وفد سے ملاقات کی۔وزارتِ خزانہ کے مطابق، ملاقات میں آذربائیجان اور ADB کے درمیان موجودہ شراکت داری کو سراہا گیا، جس کے تحت بینک نے قرضوں، گرانٹس اور تکنیکی معاونت کے ذریعے ملک کی سماجی و اقتصادی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔اس موقع پر 2025-2029 کے لیے ADB کی “کنٹری پارٹنرشپ اسٹریٹیجی” پر بھی گفتگو ہوئی، جس میں معیشت کو متنوع بنانے، نظام کو مضبوط کرنے اور جامع ترقی کو یقینی بنانے جیسے اہداف شامل ہیں۔وزیرِ خزانہ نے اقتصادی ترقی پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ آذربائیجان نے زراعت، آئی سی ٹی، صنعت، لاجسٹکس اور گرین انرجی کے شعبوں میں کامیاب پیش رفت کی ہے۔ انہوں نے ADB کے تعاون سے جاری منصوبوں، خصوصا 2025-2034 کے دوران باکو اور ابشیرون میں پانی کی فراہمی، سیوریج اور بارش کے نکاس کے نظام میں بہتری، باکو میٹرو کی توسیع اور ریلوے نظام کی جدید کاری کا بھی ذکر کیا۔ریچل تھامسن نے آذربائیجان کے ساتھ مضبوط شراکت داری کو سراہتے ہوئے اس تعاون کے مزید فروغ کی امید ظاہر کی۔
آذربائیجان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان تعاون کے فروغ پرپیش رفت
44