شارجہ…تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے افتتاحی میچ میں پاکستان نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے افغانستان کو 39 رنز سے شکست دے دی۔پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7 وکٹوں پر 182 رنز بنائے۔ کپتان سلمان علی آغا نے 53 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیل کر سب کو متاثر کیا اور میچ کے بہترین کھلاڑی بھی قرار پائے۔ صاحبزادہ فرحان اور محمد نواز نے 21، 21 رنز جوڑے جبکہ فخر زمان نے بھی 20 رنز بنائے۔ہدف کے تعاقب میں افغان بیٹرز نے آغاز میں مزاحمت دکھائی اور 2 وکٹوں پر 93 رنز بنا ڈالے، لیکن پھر پاکستانی بولرز چھا گئے اور صرف 4 رنز کے اضافے پر 5 کھلاڑی پویلین لوٹا دیے۔ راشد خان کی جارحانہ 39 رنز کی اننگز بھی افغانستان کو 143 پر ڈھیر ہونے سے نہ بچا سکی۔پاکستان کی جانب سے حارث رف نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے 4 وکٹیں حاصل کیں، شاہین شاہ آفریدی، محمد نواز اور سفیان مقیم نے 2، 2 کھلاڑی شکار کیے۔
تین ملکی سیریز کا دھماکا! پاکستان نے افغانستان کو 39 رنز سے ہرا کر فاتحانہ آغاز کردیا
15