لندن (ہیلتھ ڈیسک) آنتوں کا کینسر اب دنیا میں سرطان کی تیسری سب سے عام قسم بن چکا ہے اور 2022 میں اس کے 19 لاکھ سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔ سب سے تشویشناک پہلو یہ ہے کہ یہ جان لیوا مرض تیزی سے نوجوانوں یعنی 50 سال سے کم عمر افراد میں بڑھ رہا ہے۔ماہرین کے مطابق اس کے پھیلنے کی بڑی وجوہات میں مسلسل بیٹھے رہنا، جسمانی سرگرمیوں کی کمی، موٹاپا، فاسٹ فوڈ اور الٹرا پراسیس غذاں کا زیادہ استعمال اور ماحولیاتی آلودگی شامل ہیں۔تاہم اچھی خبر یہ ہے کہ بچا نہایت آسان ہے۔ جرنل BMC Gastroenterology میں شائع ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق گوبھی، بروکلی اور اسی خاندان کی سبزیوں کو خوراک کا حصہ بنا لینے سے آنتوں کے کینسر میں مبتلا ہونے کا خطرہ نمایاں طور پر کم ہوجاتا ہے۔یہ تحقیق 17 مختلف مطالعات کے ڈیٹا کے تجزیے پر مبنی ہے جس میں یہ بات سامنے آئی کہ کروسیفیرس سبزیاں (گوبھی کی اقسام) آنتوں کو بیماریوں سے محفوظ رکھنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔
دنیا بھر میں آنتوں کا کینسر خطرناک حد تک بڑھ گیا، ماہرین نے حیران کن بچا کی آسان ترکیب بتادی
16