نئی دہلی …بالی وڈ کے مقبول جوڑے اجے دیوگن اور کاجول نہ صرف اپنی فلموں بلکہ دولت اور شاندار اثاثوں کی وجہ سے بھی توجہ کا مرکز ہیں۔2024 کے مطابق اجے دیوگن کی مجموعی جائیداد 427 کروڑ بھارتی روپے ہے، جبکہ ان کی اہلیہ کاجول کی مجموعی جائیداد 249 کروڑ بھارتی روپے ہے۔ اس حساب سے اجے اپنی اہلیہ سے تقریبا 40 فیصد زیادہ امیر ہیں۔مشترکہ اثاثوں میں ممبئی کا بنگلہ شیو شکتی شامل ہے جس کی مالیت 60 کروڑ بھارتی روپے ہے، اور لندن کے پارک لین میں 54 کروڑ بھارتی روپے کی پراپرٹی بھی دونوں کی ملکیت ہے۔کار کلیکشن بھی کافی شاندار ہے، جس میں رینج روور ووگ، مسیراٹی کواٹروپورٹ، آڈی کیو 7، بی ایم ڈبلیو زیڈ 4، منی کنٹری مین، مرسڈیز مے بیچ جی ایل ایس 600 اور رولز رائس کیولینن شامل ہیں۔ رولز رائس کیولینن کی مالیت تقریبا 7 کروڑ بھارتی روپے ہے۔اجے اور کاجول کی یہ دولت اور لگژری لائف اسٹائل بالی وڈ میں ان کی کامیابی اور محبت بھری ازدواجی زندگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
اجے دیوگن کاجول سے زیادہ امیر: بالی وڈ جوڑے کی لگژری زندگی کی جھلک
12