ممبئی …بالی وڈ کی سپر ہٹ اداکارہ بھاگیا شری نے حال ہی میں اپنی شادی کی ایک دلچسپ حقیقت بتائی ہے۔ ان کے مطابق ان کی شادی پر صرف سلمان خان ہی ان کے گھر والوں کی جانب سے موجود تھے۔اداکارہ نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ فلم میں نے پیار کیا کے سیٹ سے لے کر شادی تک سلمان خان ہمیشہ ان کے ساتھ رہے اور ہر وقت ان کا خیال رکھتے تھے۔ بھاگیا شری نے کہا کہ سلمان میں کام کے حوالے سے جو جنون اور لگن ہے، شاید آج کے نوجوان اداکار اتنا شدت سے کام کرنے کا تجربہ نہیں کر پاتے، جو ایک وقت میں راجیش کھنہ کے دور میں دیکھنے کو ملتا تھا۔یہ انکشاف سلمان خان اور بھاگیا شری کے گہرے تعلق اور بالی وڈ میں سلمان کے حمایتی کردار کو اجاگر کرتا ہے۔
بھاگیا شری کی شادی پر صرف سلمان خان موجود: بالی وڈ کے راز افشا
14