آذربائیجان…چین کے شہر تیانجن میں شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کے اجلاس کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف اور آذربائیجان کے صدر الہام علییوف کے درمیان ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں دونوں رہنماں نے بین الاقوامی فورمز پر قریبی تعاون اور ہم آہنگی برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔صدر علییوف نے پاکستان میں حالیہ سیلاب سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آذربائیجان کی حکومت اور عوام اس مشکل وقت میں پاکستانی قوم کے ساتھ ہیں۔رہنماں نے پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان تعلقات میں تیزی سے بڑھتی ہوئی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا اور عالمی سطح پر ابھرتے چیلنجز پر اپنے اپنے مقف کا تبادلہ بھی کیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان تاریخی امن معاہدے پر صدر علییوف کو مبارکباد پیش کی، جسے جنوبی قفقاز میں پائیدار امن و استحکام کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دیا۔ اس موقع پر وزیراعظم نے صدر علییوف کو جلد پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت بھی دی۔
سیلاب کی مشکل گھڑی میں ہم پاکستان کے ساتھ ہیں،صدر آذربائیجان کا وزیراعظم شہباز شریف سے اظہار یکجہتی
33
پچھلی پوسٹ