ترکیہ…ترکیہ نے اسرائیل کے ساتھ تمام تجارتی روابط منقطع کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ترک پارلیمنٹ کے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ حقان فدان نے غزہ میں جاری صورتحال کو انسانی تاریخ کا بدترین المیہ قرار دیا اور کہا کہ اسرائیلی فوج ایک سنگین نسل کشی میں ملوث ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ ترکیہ کی بندرگاہوں سے کوئی بھی تجارتی جہاز اب اسرائیل کا رخ نہیں کرے گا، اور ترکیہ کی فضائی حدود بھی اسرائیلی طیاروں کے لیے بند کر دی جائیں گی۔اس موقع پر ترک پارلیمنٹ کے اسپیکر نے بین الاقوامی برادری، خاص طور پر اقوام متحدہ اور دیگر عالمی اداروں سے اسرائیل کی رکنیت منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ اسرائیل نے اپنے اقدامات سے ثابت کیا ہے کہ وہ ایک پرامن، مستحکم اور متحد شام کا خواہاں نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ترکیہ شام کی تاریخی اور قیمتی برادریوں کو کسی بھی بیرونی سیاسی ایجنڈے کے تحت استحصال کا نشانہ بننے کی اجازت نہیں دے گا۔
ترکیہ کا اسرائیل کے ساتھ تمام تجارتی تعلقات ختم کرنے کا اعلان
39