کراچی…آلو بخارے کا جوس، چاہے تازہ ہو یا خشک پھل سے تیار کیا جائے، صحت کے لیے کئی فوائد رکھتا ہے۔ یہ جوس نہ صرف نظام ہاضمہ کو بہتر بناتا ہے بلکہ دل کی صحت کے لیے بھی مفید ہے۔خاص طور پر قبض سے نجات کے لیے یہ جوس بہت مثر سمجھا جاتا ہے کیونکہ اس میں موجود فائبر اور پولی فینولز آنتوں کے افعال کو بہتر بنا کر جلاب جیسا اثر پیدا کرتے ہیں۔ تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ روزانہ 54 گرام آلو بخارے کا جوس پینے سے 8 ہفتوں میں دائمی قبض میں کمی آتی ہے بغیر کسی مضر اثر کے۔اس کے علاوہ آلو بخارے میں موجود پوٹاشیم بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے، جبکہ خشک آلو بخارے میں موجود فلیونوئڈز اور فینولک ایسڈ کولیسٹرول کی سطح کم کرنے میں مدد دیتے ہیں۔یہ جوس صحت کے لیے ایک قدرتی اور مثر اضافہ ہے جو قبض، بلڈ پریشر اور کولیسٹرول کے مسائل کو کم کرنے میں مفید ہو سکتا ہے۔
آلو بخارے کا جوس: قبض، بلڈ پریشر اور کولیسٹرول کے لیے مفید
4