6
غزہ…اسرائیل نے قطر میں فضائی حملہ کرکے حماس کے سینیئر رہنما خلیل الحیہ کو شہید کر دیا۔ اسرائیلی فوج کے بیان کے مطابق فضائیہ نے دوحا میں حماس کی اعلی قیادت کو نشانہ بنایا۔عرب میڈیا کی رپورٹس کے مطابق حملے کے وقت حماس کے متعدد رہنما ایک اجلاس میں موجود تھے جس میں غزہ جنگ بندی اور امریکی صدر کی تجویز پر غور کیا جا رہا تھا۔ عینی شاہدین نے دوحا کے کتارا علاقے میں دھماکوں کی آوازیں سنیں اور فضا میں دھواں اٹھتے دیکھا۔اس سے قبل اسرائیلی میڈیا نے بھی دعوی کیا تھا کہ دوحا میں حماس کے مذاکراتی رہنماں کو دھماکے کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔