نئی دہلی…شاہ رخ خان کو بالی وڈ کا کنگ کہا جاتا ہے، لیکن فلم انڈسٹری میں کامیابی حاصل کرنے سے پہلے وہ تعلیمی لحاظ سے بھی مضبوط تھے۔بھارتی میڈیا کے مطابق شاہ رخ نے انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کا داخلہ امتحان پاس کیا اور دہلی کی یونیورسٹی ملیہ اسلامیہ کے ماس کمیونیکیشن ماسٹرز پروگرام میں داخلہ لیا، لیکن یہ ڈگری مکمل نہیں کر سکے۔شاہ رخ نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ تعلیم ادھوری چھوڑنے کی وجہ ایک لڑائی تھی۔ فلم ‘فوجی’ کی شوٹنگ کے دوران وہ یونیورسٹی میں حاضری برقرار رکھنے کی کوشش کر رہے تھے، لیکن امتحان سے چند دن قبل ان کا پرنسپل سے سامنا ہوا، جس کے بعد ان کی تعلیم مکمل نہ ہو سکی۔
شاہ رخ خان کی ادھوری تعلیم: فلم انڈسٹری کی دھاک سے پہلے بھی تھے ذہین
6