7
اسلام آباد… ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان (ٹی سی پی) نے ایک لاکھ میٹرک ٹن چینی کی درآمد کے لیے ٹینڈر کھول دیا۔ رپورٹ کے مطابق اس ٹینڈر کے تحت ٹی سی پی کو 545 سے 578.50 ڈالرز فی میٹرک ٹن کی پانچ بولیاں موصول ہوئیں۔ذرائع کے مطابق کم ترین بولی 545 ڈالر فی میٹرک ٹن یو اے ای کی کمپنی نے دی ہے۔ ٹی سی پی چینی کے ٹینڈر کی منظوری سے متعلق فیصلہ بعد میں کرے گا۔