دبئی… قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے کہا ہے کہ پاک بھارت میچ کے لیے کسی خاص ہدایت کا انتظار نہیں تھا، بس ٹیم کی توجہ اپنے گیم اور کارکردگی پر مرکوز رہے گی۔ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی نے دبئی میں ٹرافی کی رونمائی کی، جس میں دونوں ٹیموں کے کپتان بھی موجود تھے۔ پریس کانفرنس میں سلمان علی آغا نے کہا کہ میدان میں جذبات دکھانے پر ٹیم بھی تیار ہے، اور میچ کے دوران فاسٹ بولرز جارحانہ انداز میں کھیلنے کے ذمہ دار ہوں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ سہ فریقی سیریز میں فتح نے ٹیم کے اعتماد میں اضافہ کیا ہے، اور ایشیا کپ کے لیے ٹیم مکمل طور پر تیار ہے۔ پاکستانی کھلاڑیوں کو دبئی میں کھیلنے کا تجربہ ہے، اور ٹی ٹوئنٹی میں چھوٹے مواقع بھی میچ کا رخ بدل سکتے ہیں۔اس موقع پر بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو نے کہا کہ فارمیٹ میں کوئی بھی ٹیم غیر معمولی پرفارم کر سکتی ہے، اور بھارت ٹی ٹوئنٹی میں واپس آ کر اچھی کارکردگی دکھانے کی کوشش کرے گا۔
پاک بھارت میچ میں توجہ اپنی کارکردگی پر ہوگی:سلمان علی آغا
11