روس …روس میں تیار کردہ نئی کینسر ویکسین Interomx ابتدائی کلینیکل ٹرائل میں انتہائی مثر ثابت ہوئی ہے، جو کینسر کے علاج میں نئی امید پیدا کر رہی ہے۔یہ ویکسین میسنجر آر این اے (mRNA) ٹیکنالوجی پر مبنی ہے، جس کا مقصد کینسر زدہ خلیات کو ہدف بنا کر جسم میں مدافعتی ردعمل پیدا کرنا ہے، جبکہ صحت مند خلیات کو نقصان نہیں پہنچتا۔حققین کے مطابق، mRNA ٹیکنالوجی خلیات کو ہدایت دیتی ہے کہ وہ کینسر سے جڑے مخصوص پروٹین تیار کریں، جس سے مدافعتی نظام خود بخود یہ شناخت کر لیتا ہے کہ کون سے خلیات پر حملہ کرنا ہے۔روایتی علاج جیسے کیمو تھراپی میں کینسر کے ساتھ ساتھ صحت مند خلیات کو بھی نقصان پہنچتا ہے، لیکن Interomxمریض کی رسولی کو مخصوص طور پر نشانہ بناتا ہے، جس سے ضمنی اثرات کم ہوتے ہیں اور علاج زیادہ محفوظ اور مثر بنتا ہے۔ابتدائی ٹرائل میں 48 مریض شامل تھے، اور ابتدائی نتائج کے مطابق ویکسین نے شاندار افادیت کا مظاہرہ کیا ہے، جس سے کینسر کے علاج کے مستقبل کے امکانات روشن ہو گئے ہیں۔روس کے نیشنل میڈیکل ریسرچ ریڈیولوجی سینٹر اور Engelhardt انسٹیٹیوٹ آف مالیکیولر بائیولوجی کے محققین اس منصوبے میں پیش پیش ہیں، اور وہ اگلے مرحلے کے وسیع تر ٹرائلز کی تیاری کر رہے ہیں۔
روس کی نئی ایم آر این اے کینسر ویکسین ابتدائی ٹرائل میں شاندار کامیابی
4