آذربائیجان…7 ستمبر کو “باکو انٹرنیشنل سی ٹریڈ پورٹ” LLC کے ڈائریکٹر ایلدار صلاحوف نے یو ایس-آذربائیجان چیمبر آف کامرس (USACC) کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ناطیق باخشوف سے ملاقات کی، جس میں دونوں فریقین نے باکو پورٹ کے وسیع مواقع اور تعاون کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا۔ملاقات میں پورٹ کی اسٹریٹجک اہمیت، جدید انفراسٹرکچر، کارگو ہینڈلنگ کی صلاحیت، اور لاجسٹکس کے نظام کے حوالے سے تفصیلی معلومات فراہم کی گئیں۔ شرکا نے باکو پورٹ کو مڈل کورڈور کے ذریعے بین الاقوامی تجارتی روابط کو مضبوط بنانے کے لیے ایک قابل اعتماد شراکت دار قرار دیا۔یو ایس-آذربائیجان چیمبر آف کامرس نے مڈل کورڈور میں باکو پورٹ کے کردار کو سراہتے ہوئے باہمی تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا۔ اس ملاقات کو دوطرفہ اقتصادی تعلقات میں مزید پیش رفت کا موقع قرار دیا جا رہا ہے۔
یو ایس-آذربائیجان چیمبر آف کامرس کا باکو پورٹ میں شراکت داری کے مواقع کا جائزہ
26