لاہور… بھارت نے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے دریائے ستلج میں مزید پانی چھوڑ دیا ہے، جس کے باعث انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔بھارت نے سفارتی ذرائع کے ذریعے پاکستان کو اس اقدام سے آگاہ کیا ہے، اور وزارت آبی وسائل نے متعلقہ تمام اداروں کو ہنگامی الرٹ جاری کر دیا ہے۔ بھارتی ہائی کمیشن کے مطابق ہریکے اور فیروز پور کے مقام پر انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کا خطرہ موجود ہے۔پی ڈی ایم اے پنجاب نے لاہور، ساہیوال، بہاولپور، ملتان، ڈیرہ غازی خان اور دیگر اضلاع کے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت دی ہے کہ وہ شہریوں کو بروقت آگاہ کریں اور احتیاطی اقدامات یقینی بنائیں۔ محکمہ صحت، آبپاشی، تعمیر و مواصلات، لوکل گورنمنٹ اور لائیو اسٹاک کے محکموں کو بھی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔شہریوں سے درخواست ہے کہ خراب موسم اور سیلابی خطرے کے پیش نظر مکمل احتیاط اختیار کریں اور محفوظ مقامات پر رہیں۔
بھارت کی پانی کی غیر قانونی رہائی، ستلج میں شدید سیلاب کا خطرہ
13