اسلام آباد… وزیرِ اعظم شہباز شریف چین کے تاریخی دورے پر روانہ ہو گئے ہیں، جہاں وہ شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کے 25 ویں سربراہانِ مملکت اجلاس میں شرکت کریں گے اور عالمی رہنماں سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔روانگی سے قبل سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں شہباز شریف نے کہا کہ وہ تیانجن میں ایس سی او اجلاس کے ساتھ ساتھ بیجنگ میں دوسری جنگِ عظیم میں فاشزم پر فتح کی 80 ویں سالگرہ کی تقریبات میں بھی شریک ہوں گے۔وزیرِ اعظم نے واضح کیا کہ وہ چینی صدر شی جن پنگ اور دیگر عالمی رہنماں سے ملاقات کے منتظر ہیں تاکہ ہر موسم کی اسٹریٹیجک شراکت داری کو مزید وسعت دی جا سکے۔ ان کے مطابق اس دورے کا مقصد خطے کے دیگر اہم ممالک کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنانا، علاقائی تعاون کو بڑھانا اور امن و خوشحالی کے مشترکہ اہداف کو آگے بڑھانا ہے۔وزیرِ اعظم ہاس کے مطابق اس اہم دورے میں نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار، وزیرِ اطلاعات عطا اللہ تارڑ اور مشیر طارق فاطمی بھی ان کے ہمراہ ہیں۔شہباز شریف ایس سی او اجلاس سے خطاب کریں گے، جہاں وہ پاکستان کی خطے میں امن کی کوششوں، علاقائی روابط اور عوامی ترقی کے ایجنڈے پر مقف پیش کریں گے۔ وہ موسمیاتی تبدیلی کے بڑھتے چیلنجز اور قدرتی آفات کے اثرات پر بھی روشنی ڈالیں گے۔بعد ازاں وزیرِ اعظم بیجنگ میں چینی صدر شی جن پنگ اور وزیرِ اعظم لی چیانگ سے دوطرفہ ملاقاتیں کریں گے، جب کہ چینی پیپلز وار آف ریزسٹنس میں فتح کی 80 ویں سالگرہ کی تقریبات میں خصوصی شرکت بھی کریں گے۔اس دوران شہباز شریف دوسری بزنس ٹو بزنس سرمایہ کاری کانفرنس کی صدارت کریں گے اور چینی کمپنیوں کے سربراہان سے ملاقاتوں میں پاکستان کی سرمایہ کار دوست پالیسیوں کو اجاگر کرتے ہوئے مزید سرمایہ کاری کی دعوت دیں گے۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف چین کے تاریخی دورے پر روانہ، ایس سی او اجلاس اور بڑے معاہدوں کی تیاری
15