ترکیہ کے ضلع بالک ایسر کی تحصیل آئیوالک میں واقع کمپنی ‘نووا ویرا’ نے 28 ممالک میں ہونے والے بین الاقوامی زیتون کے تیل مقابلوں میں نمایاں کامیابیاں حاصل کرنے کے بعد “دنیا کی بہترین زیتون کے تیل کی فرم” کا اعزاز اپنے نام کر لیا ہے۔
کمپنی کی بانی، بہار آلان، نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کا مقصد ہمیشہ معیاری اور صحتمند مصنوعات فراہم کرنا رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ کامیابی صرف ایک آغاز ہے، اور وہ اس معیار کو برقرار رکھنے اور اسے مزید وسیع سطح تک پھیلانے کی کوشش کریں گی۔یہ بھی قابل ذکر ہے کہ EVOO ورلڈ رینکنگ پلیٹ فارم، جو متعدد ممالک کے پروڈیوسرز کی شرکت سے ہونے والے 35 سالانہ مقابلوں کے نتائج کی بنیاد پر زیتون کے تیل اور اس کے بہترین پروڈیوسرز کی فہرست تیار کرتا ہے، بہترین معیار کے زیتون کے تیل اور ان کے پیداواری علاقوں کو عالمی سطح پر پہچان دیتا ہے۔
EVOO ورلڈ رینکنگ کے ذریعے نہ صرف سب سے معیاری اور ایوارڈ یافتہ زیتون کے تیل کی پہچان ہوتی ہے بلکہ یہ ان علاقوں کی عالمی شناخت کا سبب بھی بنتا ہے جہاں سے یہ تیل پیدا ہوتا ہے۔
ترکیہ کی کمپنی نووا ویرا دنیا کی بہترین زیتون کے تیل کی فرم قرار
102