97
سربیا نے اسرائیلی دفاعی کمپنی ‘البٹ سسٹمز’ کے ساتھ 335 ملین ڈالر کی قیمت پر جدید اسلحہ خریدنے کا معاہدہ مکمل کر لیا ہے، جس میں ڈرون طیارے اور جدید توپ سسٹم شامل ہیں۔
قومی ذرائع ابلاغ کے مطابق، سربیا آئندہ ساڑھے تین برسوں میں ‘البٹ سسٹمز’ سے 335 ملین ڈالر کی قیمت پر ‘پلس ملٹی راکٹ لانچر’ اور ‘ہرمز ڈرون طیارے’ حاصل کرے گا۔
سربیا کے صدر، الیگزینڈر ووجچ نے اس اسلحہ معاہدے کی تصدیق کی ہے، جسے اسرائیل کے ساتھ طے کیا گیا۔
البٹ سسٹمز نے بھی اپنے بیان میں یہ تصدیق کی تھی کہ ایک یورپی ملک کے ساتھ اس معاہدے کا پختہ سمجھوتہ ہوا ہے، لیکن ملک کا نام ظاہر نہیں کیا۔