76
وزیر توانائی و قدرتی وسائل آلپ ارسلان بایراکتار نے کہا ہے کہ ترکیہ اور قطر کے درمیان طویل عرصے سے معطل قدرتی گیس پائپ لائن منصوبہ، بشارالاسد حکومت کے خاتمے کے بعد دوبارہ بحال ہو سکتا ہے۔
انقرہ میں کابینہ اجلاس سے قبل وزیر سے منصوبے کی بحالی سوال کیا گیا، جس میں قطر کو سعودی عرب، اردن اور شام کے ذریعے ترکیہ اور یورپ سے جوڑنے کا امکان ہے۔بایراکتار نے کہا کہ منصوبہ شام میں استحکام اور علاقائی سالمیت کے بعد ممکن ہو سکتا ہے، اور اگر ایسا ہوا تو یہ ایک بڑی کامیابی ہو گی۔