86
ترکش ایئرلائنز نے جنوری سے نومبر 2024 کے دوران 78.7 ملین مسافروں کو خدمات فراہم کی جس میں سالانہ 1.9 فیصد اضافہ ھوا ھے ۔اس عرصے میں سیٹوں کی گنجائش 13.4 فیصد بڑھ کر 100,899 تک پہنچ گئی۔
ایئرلائن کے ہوائی جہازوں کی تعداد 437 سے بڑھ کر 489 ہوگئی، اور منزلوں کی تعداد 345 سے 351 تک پہنچ گئی۔ بین الاقوامی مسافروں کی تعداد میں 2.6 فیصد اضافہ ہوا، جبکہ ملکی مسافروں کی تعداد 0.6 فیصد بڑھی۔
کارگو اور میل میں 22.1 فیصد اضافہ ہوا، اور نومبر میں مجموعی مسافروں کی تعداد 6.49 ملین تک پہنچ گئی۔