68
ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے اعلان کیا ہے کہ شامی صدر بشارالاسد کے اقتدار سے ہٹنے کے بعد شامی پناہ گزینوں کی واپسی کے لیے ترکیہ نے ہاتائے صوبے میں سرحدی گزرگاہ یائلاداغی کو دوبارہ کھول دیا ہے۔ صدر ایردوان کے مطابق یہ اقدام شامی پناہ گزینوں کی واپسی کو محفوظ، باعزت اور منظم بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔ یہ سرحدی دروازہ 2013 سے بند تھا، اور اس کے دوبارہ کھولنے سے ہزاروں شامیوں نے اپنے وطن واپس جانے کا سفر شروع کر دیا ہے۔