ترکیہ میں دور دراز دیہاتوں میں بچوں کو کتابوں تک رسائی فراہم کرنے کے لیے موبائل لائبریری کا آغاز کیا گیا ہے۔ اس لائبریری کا مقصد دیہی علاقہ جات میں علم کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔ 2021 میں وزارت ثقافت و سیاحت کی جنرل ڈائریکٹوریٹ آف لائبریریز اینڈ پبلکیشنز کے تحت شروع کی جانے والی اس موبائل لائبریری میں 4,000 سے زیادہ کتابیں موجود ہیں جو مختلف عمر کے گروپوں کے لیے ہیں۔ اس لائبریری کے ذریعے بچے کتابیں پڑھنے کے علاوہ کہانیاں سننے، اور کھیلوں میں بھی حصہ لیتے ہیں۔ اب تک 20,000 افراد اس سروس سے فائدہ اٹھا چکے ہیں، اور اس لائبریری نے غیزرون اور ملاتیا میں بھی خدمت فراہم کی ہے۔
ترکیہ کے دور دراز دیہاتوں میں علم کی رسائی بڑھانے کیلئے موبائل بس لائبریری کا آغاز
66