72
جنوبی ترکیہ میں ایک اہم سائنسی دریافت کی گئی ہے، جہاں اینٹولوما جینس کے چار نئے مشرومز کی اقسام دریافت کی گئی ہیں۔ یہ دریافت پانچ سال کی تحقیق کے نتیجے میں ہوئی ہے، جس میں ترکیہ کے مختلف جنوبی صوبے زیرِتحقیق تھے۔ اس تحقیق کی قیادت اسپرطہ ایپلیڈ سائنسز یونیورسٹی کے ایسوسی ایٹ پروفیسر کی زیرِ سرپرستی ہوئی اس کے علاوہ، اس تحقیق میں جینیاتی تجزیہ اور لیبارٹری کی مکمل تحقیق کی گئی تاکہ ان مشرومز کی اقسام کا پتہ چل سکے۔ اس دریافت نے ترکیہ کی جینیاتی تنوع میں اہم اضافہ کیا ہے اور عالمی سائنسی تحقیق سے ترکیہ کے کردار کو مزید تقویت ملے گی۔