ترکیہ کے مشرقی اناطولیہ علاقے کے ارزروم میں منفی 25.3 ڈگری سیلسیئس کے درجہ حرارت نے سردیوں کا نیا ریکارڈ قائم کر لیا۔ اس سرد موسم کی وجہ سے روزمرہ کی زندگی تو متاثر ہوئی لیکن فوٹوگرافرز کے لیے یہ موقع شاندار ثابت ہوا ، خاص طور پر جب گرم پانی کو ہوا میں پھینکا گیا، جس نے فوراً برف کے کرسٹل کی شکل اختیار کر لی۔ اتاترک یونیورسٹی کے کیمپس میں یہ منظر خاص طور پر دلکش رہا، جہاں سورج کی سرخ روشنی میں برف کے بلبلے اور کرسٹل نمایاں ہوئے۔ اس شدت کی سردی نے ارزروم کے مختلف علاقوں میں برف کے تودے اور چھتوں پر تین میٹر تک کی برف جم گئی، جو جہاں خوبصورتی کا باعث بنے، وہیں انسانی زندگی کے لیے خطرہ بھی بن گئے۔
ارزروم میں شدید سردی، گرم پانی کے فوارے فوری طور پر برف میں بدل گئے
68