وزیر دفاع یاشار گولیر قطر میں موجود ہیں وہ قطر کے ساتھ مشترکہ تربیت اور مشقوں کے ذریعے علاقائی سلامتی میں تعاون کو فروغ دینے کے خواہاں ہیں۔قطر میں موجود گولیر نے قطر ترک فضائیہ کمانڈ کا دورہ کیا اور ترک فوجیوں سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے اپنے خطاب میں دوست اور برادر ملک قطر کے سرکاری دورے پر خوشی کا اظہار کیا۔
گولیر نے کہا کہ دنیا میں اہم تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں، اور بڑھتے ہوئے خطرات کی وجہ سے سلامتی کا ماحول تیزی سے تبدیل ہو رہا ہے۔ انہوں نے قطر کی حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ دوستی اور تعاون دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مستحکم کر رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ترکیہ اور قطر کے تعلقات کی ایک طویل تاریخ ہے اور یہ ہر گزرتے دن کے ساتھ مضبوط ہوتے جا رہے ہیں۔ بین الاقوامی اور علاقائی معاملات پر مشترکہ نقطہ نظر ان کے تعاون کو نئی بلندیوں پر لے جانے کی بنیاد فراہم کرتا ہے۔
گولیر نے کہا کہ وہ قطر میں ترک فضائیہ کی موجودگی کے ذریعے قطری فضائیہ کی دفاعی صلاحیتوں کو بڑھانے، مشترکہ تربیت اور مشقوں کے ذریعے علاقائی سلامتی میں تعاون کو فروغ دینے، اور دونوں ممالک کی فضائی قوتوں کے درمیان تعلقات کو مزید بہتر بنانا چاہتے ہیں۔