119
ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان نے دارالحکومت انقرہ میں سینیگال کے صدر باسیرو ڈومائے فائے سے اہم ملاقات کی۔ اس ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ معاہدوں پر دستخط کیے، جو دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو مضبوط کریں گے ۔ ملاقات کے بعد ایک مشترکہ پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں دونوں رہنماؤں نے اپنے تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا۔ صدر ایردوان نے صدر فائے کے اعزاز میں ایک اعشائیہ بھی دیا، جس میں دونوں ممالک کے مستقبل کے تعلقات پر گفتگو ہوئی۔