محمود اچکزئی دہشتگردوں کا نام نہ لے کر غلط بیانی کر رہے ہیں، ضیاء لانگو
کو ئٹہ( تر کیہ خبر)وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء اللہ لانگو نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردوں کا نام لینے سے گریز خوف کی علامت ہے، جبکہ سرانان حملے کی ذمہ داری ایک دہشتگرد تنظیم قبول کرچکی ہے۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ محمود اچکزئی اپنی جان کے خوف کے باعث دہشتگرد تنظیموں کا نام نہیں لے رہے اور سارا ملبہ حکومت پر ڈالنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ ان کے مطابق عوام کو حقائق سے آگاہ کرنے کے بجائے گمراہ کرنا پشتون دوستی نہیں بلکہ ان سے دشمنی کے مترادف ہے۔