ترکیہ کی آبادی میں 4 لاکھ 10 ہزار سے زائد اضافہ، تعداد 8 کروڑ 65 لاکھ ہوگئی

ترکیہ کی آبادی میں 4 لاکھ 10 ہزار سے زائد اضافہ، تعداد 8 کروڑ 65 لاکھ ہوگئی

انقرہ ( تر کیہ خبر)ترکیہ کے ادارہ شماریات کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق رواں سال ستمبر کے اختتام تک ملک کی آبادی بڑھ کر 8 کروڑ 65 لاکھ ہو گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال کے اختتام پر آبادی 8 کروڑ 60 لاکھ 90 ہزار تھی، جس میں اب 4 لاکھ 10 ہزار 118 افراد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔آبادی میں مردوں کی تعداد 4 کروڑ 32 لاکھ 60 ہزار جبکہ خواتین کی تعداد 4 کروڑ 32 لاکھ 40 ہزار ہے۔اعداد و شمار کے مطابق 25 سے 29 سال کی عمر کے افراد سب سے بڑا پانچ سالہ عمرانی گروپ ہیں، جن کی تعداد 66 لاکھ 70 ہزار ہے۔ اس کے بعد 10 سے 14 سال کی عمر کے افراد 65 لاکھ 70 ہزار اور 15 سے 19 سال کے افراد 64 لاکھ کی تعداد میں ہیں۔ملک میں 65 سال یا اس سے زائد عمر کے شہریوں کی تعداد 98 لاکھ 30 ہزار ہے، جو مجموعی آبادی کا تقریباً 11.4 فیصد بنتی ہے۔


© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.