آذربائیجانیت قومی اتحاد اور خودمختار ریاستی تشخص کی بنیاد ہے، رامل اسکندرلی
باکو (تر کیہ خبر)آذربائیجان نیشنل این جی او فورم کے بورڈ چیئرمین رامل اسکندرلی نے کہا ہے کہ آذربائیجانیت کا نظریہ قومی اتحاد اور آزاد ریاستی نظام کا بنیادی ستون ہے۔انہوں نے ’’آذربائیجانیت: قومی اتحاد اور یکجہتی کا فارمولہ‘‘ کے عنوان سے منعقدہ عوامی مباحثے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آذربائیجان کسی ملک کا تابع بنے بغیر اپنے قومی مفادات کے مطابق آزادانہ خارجہ پالیسی اختیار کیے ہوئے ایک خودمختار ریاست ہے۔ان کا کہنا تھا کہ عالمی جغرافیائی سیاسی دباؤ، بیرونی نظریاتی اثرات، غلط معلومات اور ہائبرڈ خطرات کے تناظر میں قومی اتحاد کو مضبوط بنانا، معاشرتی استحکام بڑھانا اور ریاستی اقدار کا تحفظ غیر سرکاری تنظیموں کی اہم ذمہ داریوں میں شامل ہے۔