اردوان کا فضائی حدود میں داخل ہوتے ہی صدر الہام علییف اور عوام کے نام خصوصی پیغام
باکو( تر کیہ خبر) ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے جنوبی کوریا کے دورے سے واپسی پر آذربائیجان کی فضائی حدود میں داخل ہوتے ہی اپنے طیارے کے ذریعے صدر الہام علییف اور آذربائیجانی عوام کے لیے نیک تمناؤں کا پیغام بھجوایا۔آذربائیجان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق طیارے کے پائلٹ نے فضائی کنٹرول مرکز سے رابطہ کرکے ترک صدر کا پیغام پہنچایا، جس میں انہوں نے آذربائیجان کے عوام کے لیے امن و خوشحالی جبکہ صدر الہام علییف کے لیے صحت اور خوشیوں کی دعا کی۔رجب طیب اردوان نے اپنے پیغام میں کہا کہ برادر ملک آذربائیجان کے عوام اور صدر کے لیے اپنی دلی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے انہیں بے حد خوشی محسوس ہو رہی ہے۔