سیئول میں ایشیائی سیاسی جماعتوں کی عالمی تنظیم کا اہم اجلاس، باہمی تعاون پر غور
باکو(تر کیہ خبر) نئی آذربائیجان پارٹی کے نائب چیئرمین اور مرکزی دفتر کے سربراہ طاہر بوداقوف نے جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیئول میں ایشیائی سیاسی جماعتوں کی عالمی کانفرنس کی 13ویں جنرل اسمبلی کے موقع پر قائمہ کمیٹی کے 46ویں اجلاس میں شرکت کی۔اجلاس میں تنظیم کی موجودہ سرگرمیوں کا جائزہ لیا گیا اور مستقبل کے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔شرکا نے تنظیمی ڈھانچے کو مزید مؤثر بنانے، ادارہ جاتی صلاحیت بڑھانے اور بین الاقوامی روابط کو وسعت دینے کی اہمیت پر زور دیا۔اجلاس میں سیاسی جماعتوں کے درمیان تجربات کے تبادلے، مذاکرات و تعاون کے نئے مواقع پیدا کرنے اور عالمی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششیں تیز کرنے کی ضرورت پر بھی اتفاق کیا گیا۔