اقوام متحدہ کی جانب سے آذربائیجان کی آسان خدمات کا عالمی اعتراف

اقوام متحدہ کی جانب سے آذربائیجان کی آسان خدمات کا عالمی اعتراف

باکو(تر کیہ خبر) آذربائیجان کے عوامی خدمات کے ادارے ’’آسان خدمت‘‘ کی کارکردگی کو اقوام متحدہ نے بھی سراہا ہے۔ پائیدار ترقی کے اہداف سے ہم آہنگ اس ادارے کو 2015 میں اقوام متحدہ کے سرکاری خدمات کے ایوارڈ اور 2019 میں ڈیجیٹل نظام کے ذریعے عوامی خدمات کی بہتری کے خصوصی اعزاز سے نوازا گیا، جو اس کی عالمی سطح پر پذیرائی کا ثبوت ہے۔آذربائیجان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق صدر الہام علییف نے اقوام متحدہ کے زیر اہتمام ’’انتظامی جدت کا سربراہی اجلاس: مستقبل کے لیے تیار اداروں کی ترقی‘‘ کے شرکا کے نام پیغام میں کہا کہ اقوام متحدہ کے ساتھ تعاون سے اس تجربے کو دنیا کے مزید خطوں تک پہنچانے کے نئے مواقع پیدا ہوئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ 2024 میں آذربائیجان اور اقوام متحدہ کے درمیان طے پانے والے معاہدے کے تحت ’’آسان خدمت‘‘ کے کامیاب نمونے کو 4 براعظموں میں متعارف کرانے کا منصوبہ شامل ہے۔

© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.