ایران اور ترکیہ کے برادرانہ تعلقات مزید مستحکم بنانے پراتفاق

ایران اور ترکیہ کے برادرانہ تعلقات مزید مستحکم بنانے پراتفاق

 انقرہ( تر کیہ خبر) ایران میں ترکیہ کے نومنتخب سفیر احمد آیدین دوغان نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان کو اپنی سفارتی اسناد پیش کر دیں۔ ایرانی ایوان صدر کے مطابق اس موقع پر باضابطہ تقریب منعقد ہوئی۔صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ ایران اور ترکیہ کے درمیان قریبی برادرانہ تعلقات روز بروز مضبوط ہو رہے ہیں۔ ایران کی ہمسایہ ممالک، بالخصوص ترکیہ کے حوالے سے پالیسی باہمی احترام اور اخوت کے اصولوں پر مبنی ہے۔انہوں نے کہا کہ خطے کی موجودہ حساس صورتحال کے پیش نظر دونوں ممالک کے لیے ضروری ہے کہ باہمی رابطوں اور تعاون کو برقرار رکھتے ہوئے دوطرفہ تعلقات مزید مستحکم بنائیں۔ایرانی صدر نے علاقائی صورتحال پر اظہار خیال کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ اسرائیل اسلامی ممالک کے درمیان اختلافات پیدا کرکے اپنے مقاصد حاصل کرنا چاہتا ہے۔


© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.