یورپی یونین کی رپورٹ پر ترکیہ برہم، دوہرے معیار اپنانے کا الزام
استنبول( تر کیہ خبر) ترکیہ نے یورپی کمیشن کی 2026 کی ملکی رپورٹ میں عائد الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے یورپی یونین کے بعض عہدیداروں پر دوہرا معیار اپنانے اور انقرہ کے حوالے سے غیر مستقل رویہ اختیار کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ترک وزارت خارجہ نے رپورٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ یورپی یونین کے توسیعی پیکیج کے تحت جاری کردہ جائزہ ترکیہ کے خلاف تعصب اور غیر منصفانہ طرزعمل کی عکاسی کرتا ہے۔وزارت نے بالخصوص سیاسی معیار، عدالتی نظام اور بنیادی حقوق سے متعلق رپورٹ کے مندرجات کو ناقابل اعتبار قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا۔بیان میں مزید کہا گیا کہ یورپی یونین یونان اور یونانی قبرصی انتظامیہ کے غیر حقیقت پسندانہ اور قانونی اعتبار سے متنازع مؤقف کی حمایت کر رہی ہے، جبکہ ترکیہ اور شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے جائز حقوق اور مفادات کو نظرانداز کیا جا رہا ہے۔