زیلنسکی کا روس پر روزانہ ایک ہزار ڈرون حملوں کا حکم

زیلنسکی کا روس پر روزانہ ایک ہزار ڈرون حملوں کا حکم

 یوکرین( مانیٹر نگ ڈیسک)یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے فوج کو روس کے خلاف ڈرون کارروائیاں بڑھا کر روزانہ ایک ہزار حملوں تک پہنچانے کی ہدایت کردی۔اپنے خطاب میں زیلنسکی نے طویل فاصلے تک مار کرنے والے ڈرونز کے استعمال میں اضافے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ واضح ہدف مقرر کیا جاچکا ہے اور اسے حاصل کیا جائے گا۔ موجودہ اندازے کے مطابق یوکرین روزانہ تقریباً 300 ڈرون حملے کررہا ہے۔زیلنسکی نے امریکی انٹیلی جنس سربراہ کے ماسکو میں روسی حکام سے حالیہ رابطوں کا بھی ذکر کیا۔ ان کے مطابق کیف کو ان ملاقاتوں سے متعلق معلومات فراہم کی گئی ہیں، تاہم انہوں نے تفصیلات ظاہر نہیں کیں۔روسی صدارتی محل کریملن نے امریکی انٹیلی جنس سربراہ کی روسی انٹیلی جنس حکام سے ملاقات کی تصدیق کی، تاہم کہا کہ ان کی روسی صدر سے ملاقات نہیں ہوئی۔


© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.