امریکی انتخابات میں پاکستانی نژاد امیدواروں کی کامیابی، 3 نے اسمبلی نشستیں جیت لیں
واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا کے مختلف ریاستوں میں ہونے والے انتخابات میں پاکستانی نژاد امریکی امیدواروں نے نمایاں کامیابیاں حاصل کرلی ہیں۔ ٹیکساس میں سلمان بھوجانی اور سلیمان لالانی دوبارہ منتخب ہوگئے، جبکہ جارجیا میں فاروق مغل نے بھی ریاستی اسمبلی کی نشست جیت لی۔امریکی میڈیا کے مطابق سلمان بھوجانی نے ٹیکساس کے ڈسٹرکٹ 92 سے انتخاب لڑتے ہوئے 67 فیصد ووٹ حاصل کیے اور ایک بار پھر ریاستی اسمبلی کے رکن منتخب ہوگئے۔اسی طرح سلیمان لالانی نے ڈسٹرکٹ 76 سے تقریباً 67 فیصد ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی اور اپنی نشست برقرار رکھی۔جارجیا میں پاکستانی نژاد امیدوار فاروق مغل نے بھی ریاستی اسمبلی کی نشست اپنے نام کرلی۔ ان کی کامیابی کو امریکی ریاستی سیاست میں پاکستانی نژاد افراد کی ایک اور اہم پیش رفت قرار دیا جارہا ہے۔دوسری جانب فلوریڈا میں ریپبلکن پارٹی کے پاکستانی نژاد امیدوار امتیاز محمد انتخابی میدان میں کامیابی حاصل نہ کرسکے اور انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔تاہم فاروق مغل اور امتیاز محمد کے حاصل کردہ ووٹوں کی تفصیلات دستیاب نہیں ہوسکیں۔