لندن میں صدر زرداری سے محسن نقوی کی اہم ملاقات، سیاسی امور پر گفتگو

لندن میں صدر زرداری سے محسن نقوی کی اہم ملاقات، سیاسی امور پر گفتگو

 اسلام آباد ( تر کیہ خبر) لندن صدر مملکت آصف علی زرداری اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے درمیان اہم ملاقات ہوئی، جس میں قومی اور موجودہ سیاسی صورتحال سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، جبکہ وزیر داخلہ نے صدر کو اہم پیغام بھی پہنچایا۔ذرائع کے مطابق صدر آصف علی زرداری اور محسن نقوی کی ملاقات تقریباً ایک گھنٹے تک جاری رہی، جس کے دوران دونوں رہنماؤں نے ون آن ون گفتگو بھی کی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں اہم قومی اور موجودہ سیاسی معاملات زیر بحث آئے، جبکہ محسن نقوی نے صدر مملکت کو ایک اہم پیغام بھی پہنچایا۔ذرائع کے مطابق صدر آصف علی زرداری نے مختلف قومی معاملات، بالخصوص نئے صوبوں سے متعلق جاری بحث کے حوالے سے اپنے مؤقف پر قائم رہنے کا پیغام دیا۔صدر زرداری نے کہا کہ قومی مفاد کے لیے تمام فریقوں کو باہمی تعاون کے ساتھ آگے بڑھنا ہوگا، کیونکہ قومی اتفاق رائے کے بغیر کسی بھی معاملے کا دیرپا حل ممکن نہیں۔واضح رہے کہ صدر مملکت آصف علی زرداری ان دنوں لندن میں موجود ہیں اور برطانیہ میں ان کا قیام 2 ہفتے تک جاری رہے گا۔


© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.