پشاور ورسک روڈ فلائی اوور کی تعمیر میں تیزی، مقررہ مدت میں تکمیل کا ہدف

پشاور ورسک روڈ فلائی اوور کی تعمیر میں تیزی، مقررہ مدت میں تکمیل کا ہدف

پشاور( تر کیہ خبر) ورسک روڈ فلائی اوور کی تعمیراتی سرگرمیوں میں تیزی لاتے ہوئے منصوبہ مقررہ وقت پر مکمل کرنے کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔صوبائی حکومت نے شہریوں کو بہتر سفری سہولیات کی فراہمی اور ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کو ترجیحات میں شامل کرلیا ہے۔ حکومتی ذرائع کے مطابق نئے انتظامی دور میں ورسک روڈ فلائی اوور پر کام کی رفتار بڑھا دی گئی ہے۔منصوبے کی تکمیل سے شہریوں کو ٹریفک کے دباؤ میں کمی اور آمدورفت میں آسانی میسر آنے کی توقع ہے۔ حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا میں ترقیاتی سرگرمیوں کو تیز کرنے کے اقدامات جاری ہیں۔


© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.