پاک فوج کا وادی شونٹر میں مفت طبی کیمپ، 450 افراد کا معائنہ

پاک فوج کا وادی شونٹر میں مفت طبی کیمپ، 450 افراد کا معائنہ

مظفرآباد( تر کیہ خبر) پاک فوج نے دفاع وطن کے ساتھ عوامی خدمت کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے ضلع نیلم کی دورافتادہ وادی شونٹر میں مفت طبی کیمپ لگایا، جہاں 450 افراد کا طبی معائنہ کیا گیا۔کیمپ میں پاک فوج کی طبی ٹیم نے مقامی شہریوں کو طبی مشورے دیے اور مفت ادویات فراہم کیں۔ طبی سہولت سے مستفید ہونے والوں میں 97 مرد، 118 خواتین اور 235 بچے شامل تھے۔وادی شونٹر کے مکینوں نے دوردراز علاقے میں مفت طبی سہولیات کی فراہمی پر پاک فوج سے اظہار تشکر کیا۔


© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.