کراچی کے شہریوں کا نئے صوبوں کے قیام اور الگ صوبے کا مطالبہ
کراچی( تر کیہ خبر) کے شہریوں نے بڑھتی آبادی اور انتظامی مشکلات کے باعث نئے صوبوں کے قیام کی حمایت کردی۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ شہر کے گلی محلوں میں ترقیاتی سرگرمیاں دکھائی نہیں دیتیں، سیوریج کا نظام تباہ حال اور جگہ جگہ کوڑے کے ڈھیر موجود ہیں۔ انہوں نے موجودہ انتظامی ڈھانچے میں تبدیلی کا مطالبہ کرتے ہوئے کراچی کو علیحدہ صوبہ بنانے پر بھی زور دیا۔