مدرسہ اختر العلوم کو تعمیراتی قوانین کی خلاف ورزی پر سی ڈی اے کا نوٹس
اسلام آباد( تر کیہ خبر) مولانا فضل الرحمان کی جماعت جمعیت علمائے اسلام (ف) سے وابستہ مدرسہ اختر العلوم کو منظور شدہ تعمیراتی نقشوں کے بغیر عمارت تعمیر کرنے پر کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے نوٹس جاری کردیا۔سی ڈی اے کے شعبہ تعمیرات نے مدرسے کی انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ 15 دن کے اندر عمارت کے نقشے منظوری کے لیے متعلقہ حکام کو جمع کرائے جائیں۔نوٹس میں خبردار کیا گیا ہے کہ مقررہ مدت میں قانونی تقاضے پورے نہ کرنے پر ضابطے کے مطابق کارروائی کی جائے گی، جبکہ مدرسے کی عمارت کو سیل بھی کیا جا سکتا ہے۔