یمن کا عدن ایئرپورٹ پر حوثی حملے روکنے کیلئے سلامتی کونسل سے مطالبہ

یمن کا عدن ایئرپورٹ پر حوثی حملے روکنے کیلئے سلامتی کونسل سے مطالبہ

صنعا (مانیٹرنگ ڈیسک) یمن نے عدن انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر حوثی حملے روکنے کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے مؤثر اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔یمنی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں سلامتی کونسل پر زور دیا کہ ایران کے حمایت یافتہ حوثی گروپ کے خلاف سخت اقدامات کیے جائیں۔ اس سلسلے میں سلامتی کونسل کے صدر کو خط بھی ارسال کیا گیا ہے، جس میں ایئرپورٹ پر حوثیوں کے بڑھتے ہوئے حملوں پر تشویش ظاہر کی گئی۔واضح رہے کہ یمن کے وزیر ٹرانسپورٹ کے مطابق بدھ کو بیلسٹک میزائل حملے کے بعد عارضی طور پر بند کیا گیا عدن انٹرنیشنل ایئرپورٹ دوبارہ کھول دیا گیا ہے۔


© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.