آذربائیجان: آغدام اور خوجاوند میں 272 افراد کی آبائی علاقوں میں واپسی

آذربائیجان: آغدام اور خوجاوند میں 272 افراد کی آبائی علاقوں میں واپسی

باکو (تر کیہ خبر) صدر الہام علیئیف کی ہدایت پر آذربائیجان کے قبضے سے آزاد کرائے گئے علاقوں میں شہریوں کی واپسی کا سلسلہ جاری ہے، اس مرحلے میں 78 خاندانوں کے 272 افراد اپنے آبائی علاقوں میں منتقل ہوگئے۔آذرتاج کے مطابق 70 خاندانوں کے 238 افراد آغدام شہر جبکہ 8 خاندانوں کے 34 افراد خوجاوند ضلع کے گاؤں قوزے خیرمان منتقل کیے گئے ہیں۔واپس آنے والے خاندان ملک کے مختلف علاقوں میں عارضی طور پر رہائش پذیر تھے، جن میں زیادہ تر ہاسٹلز، سینیٹوریمز اور انتظامی عمارتیں شامل تھیں۔اپنے آبائی علاقوں میں واپسی پر شہریوں نے حکومتی سہولیات اور تعاون پر صدر الہام علیئیف اور خاتون اول و پہلی نائب صدر مہربان علیئیوا کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے آذربائیجان کی سرزمین آزاد کرانے والی مسلح افواج، بہادر فوجیوں اور افسران کو بھی خراج تحسین پیش کیا اور اس مقصد کے لیے جانیں قربان کرنے والے شہدا کے لیے دعائے مغفرت کی۔


© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.