جیحون بیراموف کی ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان سے ملاقات
انقرہ ( تر کیہ خبر) آذربائیجان کے وزیر خارجہ جیحون بیراموف نے انقرہ میں ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان سے ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعلقات اور علاقائی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔آذرتاج کے مطابق یہ ملاقات ترک ریاستوں کی تنظیم (او ٹی ایس) کے وزرائے خارجہ کونسل کے 13ویں اجلاس کے موقع پر ہوئی۔ملاقات میں آذربائیجان اور ترکیہ کے دوطرفہ تعلقات کی موجودہ صورتحال اور مستقبل کے امکانات، ترک ریاستوں کی تنظیم کے تحت تعاون اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور زیر بحث آئے۔دونوں وزرائے خارجہ نے علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال پر بھی خیالات کا تبادلہ کیا۔